روندی ہوئی ہے کوکبہ شہریار کی
اترائے کیوں نہ خاک سرِ رہ گزار کی
جب اس کے دیکھنے کے لیے آئیں بادشاہ ۱
لوگوں میں کیوں نمود نہ ہو لالہ زار کی
بُھوکے نہیں ہیں سیرِ گلستان کے ہم ولے
کیوں کر نہ کھائیے کہ ہوا ہے بہار کی
- ۱زیادہ نسخوں میں ”بادشاہ“ اور کم میں ”پادشاہ“ درج ہے۔