کتابیات
علامہ عبدالباری آسیؔ — ”مکمّل شرحِ دیوانِ غالب“ (نسخۂ آسیؔ) — لکھنؤ: صدیق بُک ڈپو، ۱۹۳۱ء۔ A Desertful of Roses پر دستیاب۔
سید تصنیف حیدر — ”انتخاب نسخۂ بھوپال کی باز یافت“ — دہلی: ماہنامہ آج کل، فروری ۲۰۰۷ء۔ نسخۂ مبارک علی کے حوالے اسی سے ماخوذ ہیں۔
حامد علی خاں — ”دیوانِ غالبؔ“ — لاہور: پنجاب یونیورسٹی پریس، ۱۹۶۹ء۔ انٹرنیٹ آرکائیو اور A Desertful of Roses پر دستیاب۔
کالی داس گپتا رضاؔ — ”دیوانِ غالبؔ کامل، تاریخی ترتیب سے“ (نسخۂ رضاؔ) — ممبئی: ساکار پبلشرز، ۱۹۹۵ء۔ ”گلِ رعنا“، ”نسخۂ شیرانی“، اور ”نسخۂ بھوپال بخطِ غالبؔ“ بھی اسی سے ماخوذ۔ A Desertful of Roses پر دستیاب۔
اسد اللّٰہ خان غالبؔ — ”دیوانِ غالبؔ (نسخۂ حمیدیہ)“ (۱۸۲۱ء میں مرتب کیا گیا) — تدوین از پروفیسر حمید احمد خاں، لاہور: مجلسِ ترقیٔ ادب، ۱۹۶۹ء۔ A Desertful of Roses پر دستیاب۔
اسد اللّٰہ خان غالبؔ — ”دیوانِ غالبؔ (تاج ایڈیشن)“ — لاہور: تاج کمپنی لمیٹڈ، ۱۹۳۸ء۔ ریختہ ڈاٹ آرگ پر دستیاب۔
اسد اللّٰہ خان غالبؔ — ”دیوانِ غالبؔ (طاہر ایڈیشن)“ — دہلی: لِیبل آرٹ پریس، سال نامعلوم۔ ریختہ ڈاٹ آرگ پر دستیاب۔
اسد اللّٰہ خان غالبؔ — ”دیوانِ غالبؔ“ — علی گڑھ: مکتبۂ الفاظ، سال نامعلوم۔
اسد اللّٰہ خان غالبؔ — ”دیوانِ غالبؔ“ — لکھنؤ: نول کشور پریس، سال نامعلوم۔
مولانا غلام رسول مہرؔ — ”نوائے سروش، مکمّل دیوانِ غالبؔ مع شرح“ (نسخۂ مہرؔ) — لاہور: شیخ غلام علی اینڈ سنز، ۱۹۶۷ء۔ انٹرنیٹ آرکائیو پر دستیاب۔
نامعلوم — ”دیوانِ غالبؔ (فرہنگ کے ساتھ)“ — ناشر و سال نامعلوم۔