کُلّیاتِ غالبؔ

اے منشیٔ خیرہ سر! سخن ساز نہ ہو
عصفور ہے تو، مقابلِ باز نہ ہو
آواز تیری نکلی اور آواز کے ساتھ
لاٹھی وہ لگی ؂۱ کہ جس میں آواز نہ ہو

  1. ؂۱نسخۂ رضا میں ”لگے“۔ —جویریہ مسعود