کُلّیاتِ غالبؔ

ہے خَلقِ حسد قماش لڑنے کے لیے
وحشت کدۂ تلاش لڑنے کے لیے
؂۱ یعنی ہر بار صُورتِ کاغذِ باد
ملتے ہیں یہ بدمعاش لڑنے کے لیے

  1. ؂۱نسخۂ طباطبائی میں یہ مصرع یوں درج ہے: ؏ یعنی ہر بار کاغذِ باد کی طرح۔ متن نسخۂ نظامی کے مطابق ہے۔ —حامد علی خاں