اے جہاں آفریں خدائے کریم ۱
اے جہاں آفریں خدائے کریم
ضائعِ ہفت چرخ، ہفت اقلیم
نام میکلوڈ جن کا ہے مشہور
یہ ہمیشہ بہ صد نشاط و سرور
عمر و دولت سے شادمان رہیں
اور غالبؔ پہ مہربان رہیں
- ۱یہ مثنوی مرزا غالبؔ کے مرتبہ اس بے نام اردو کتابچے کے دیباچے کے آخر میں ملتی ہے، جو شاید انہوں نے ہندوستان میں مقیم انگریزوں کو اردو سکھانے کے لیے اپنے منتخب رقعات اور اشعار پر مشتمل ترتیب دیا تھا۔