کُلّیاتِ غالبؔ

روزہ

؂۱ افطارِ صوم کی جسے کچھ دستگاہ ہو
اُس شخص کو ضرور ہے روزہ رکھا کرے

جس پاس روزہ کھول کے کھانے کو کچھ نہ ہو
روزہ اگر نہ کھائے تو نا چار کیا کرے

  1. ؂۱نسخۂ رضا میں یہ مصرع یوں ہے: ؏ افطارِ صوم کی کچھ، اگر، دستگاہ ہو —جویریہ مسعود