کُلّیاتِ غالبؔ

گو ایک بادشاہ کے سب خانہ زاد ہیں ؂۱

گو ایک بادشاہ کے سب خانہ زاد ہیں
دربار دار لوگ بہم آشنا نہیں

کانوں پہ ہاتھ دھرتے ہیں کرتے ہوئے سلام
اس سے مُراد یہ ہے کہ ہم آشنا نہیں ؂۲

  1. ؂۱نسخۂ مہرؔ میں اس قطعہ کا عنوان ”درباری“ ہے۔ —جویریہ مسعود
  2. ؂۲نسخۂ مہرؔ میں یہ مصرع یوں ہے: ؏ اس سے ہے یہ مُراد کہ ہم آشنا نہیں —جویریہ مسعود