کُلّیاتِ غالبؔ

؂۱

دل، سوزِ جنوں سے جلوہ منظر ہے آج
نیرنگِ زمانہ، فتنہ پرور ہے آج
یک تارِ نفس میں، جوں طنابِ صباغ
ہر پارۂ دل، بہ رنگِ دیگر ہے آج

  1. ؂۱یہ رباعی سید الاخبار دہلی، جلد ۸، شمارہ ۲۸، ۱۶ نومبر ۱۸۵۰ء میں شائع ہوئی تھی۔