خط جو رخ پر، جانشینِ ہالۂ مہ ہو گیا
ہالہ دودِ شعلہ جوالۂ مہ ہو گیا
حلقۂ گیسو کھلا دورِ خطِ رخسار پر
ہالۂ دیگر بہ گردِ ہالۂ مہ ہو گیا
شب کہ مستِ دیدن مہتاب تھا وہ جامہ زیب
پارہ چاکِ کتاں، پرکالۂ مہ ہو گیا
شب کہ وہ باغ میں تھا جلوہ فرما، اے اسدؔ!
داغِ مہ جوشِ چمن سے، لالۂ مہ ہو گیا