کُلّیاتِ غالبؔ

ہندوستان کی بھی عجب سرزمین ہے

ہندوستان کی بھی عجب سرزمین ہے
جس میں وفا و مہر و محبت کا ہے وفور

جیسا کہ آفتاب نکلتا ہے شرق سے
اخلاص کا ہوا ہے اسی ملک سے ظہور

ہے اصل تخمِ ہند سے اور اس زمین سے
پھیلا ہے سب جہاں میں، یہ میوہ دور دور