قطعہ تاریخ
خُجستہ انجمن طُوئے میرزا جعفر
کہ جس کے دیکھے سے سب کا ہوا ہے جی محظوظ
ہوئی ہے ایسے ہی فرخُندہ سال میں غالبؔ
نہ کیوں ہو مادّۂ سالِ عیسوی ”محظوظ“ ۱
- ۱”محظوظ“ سے سال ۱۸۵۴ء عیسوی نکلتا ہے۔
خُجستہ انجمن طُوئے میرزا جعفر
کہ جس کے دیکھے سے سب کا ہوا ہے جی محظوظ
ہوئی ہے ایسے ہی فرخُندہ سال میں غالبؔ
نہ کیوں ہو مادّۂ سالِ عیسوی ”محظوظ“ ۱